جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

عمران خان کی ہدایت پر ملک کاسب سے بڑا شکایات کا نظام مکمل فعال بزرگ شہریوں،بیوہ خواتین ، معذور افراد کی سہولت کیلئے خصوصی ہدایات

datetime 8  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/لاہور( این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے سرکاری اداروںاور محکموں تک کمزور طبقہ کی رسائی مزید آسان بنانے کاحکم دیدیا جس کے بعد ملک کاسب سے بڑا شکایات کا نظام مکمل فعال کردیاگیا اور اس حوالے سے تمام صوبوں میں سٹیزن پورٹل پر افسران کے8864ڈیش بورڈز

کو زمہ داری تفویض کردی گئی ۔وزیر اعظم کے دفتر نے ملک بھر کے 8864سے زائد سرکاری دفاتر کو مراسلے جاری کردیئے ہیں جن میں متعلقہ افسران کو اپنے ڈیش بورڈز سے کمزور طبقہ کی شکایات درج کرنے کا حکم دیاگیا ہے ۔سرکاری افسران کو بزرگ شہریوں،بیوہ خواتین اور معزور افراد کی سہولت کے لیے خصوصی ہدایات بھی جاری کردی گئیں ۔وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا منشور عوام کی عملی خدمت کرنا ہے،سرکاری اداروں کو عوام کی خدمت کے لیے ہر صورت پابند بنایا جائے۔انہوں نے کہاکہ گورننس سسٹم کی بہتری عوام اور سرکاری اداروں کے مابین بہتر راوبط سے مشروط ہے۔وزیراعظم کی ہدایت کے تحت پی ایم ڈلیوری یونٹ نے سرکاری اداروں کو ضابطہ اخلاق بھی بھجوا دیئے جبکہ اس حوالے سے تمام وفاقی سیکرٹریز،چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو مراسلے بھی جاری کئے گئے ہیں۔وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق حکومت کے اس اقدام کے بعدضرورت مند

شہریوں کو اپنی شکایات کے لیے متعلقہ ادارے جانے کی ضرورت نہیں ہوگی اور کسی بھی قریبی سرکاری دفتر میں عملہ شہری کی شکایات درج کرنے کا پابند ہو گا اور سرکاری ادارے شہری کی شکایت بھی فوری متعلقہ محکمہ کو بھیجنے کے پابند ہوں گے۔وزیراعظم کے دفتر کے مطابق مختلف علاقوں میں موبائل،انٹرنیٹ سہولت نہ ہونے کے باعث یہ فیصلہ کیا گیاہے۔ اس سلسلے میں شہریوں کو سہولت سے آگاہ کرنے کے لیے آگاہی مہم بھی شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…