بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومتی سطح پرجہیز کے خاتمے کیلئے کام شروع جہیز طلب اور نمائش کرنیوالوں کو سزا دینا لازمی قرار

datetime 8  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ جہیز کے خاتمے کابل جب ایکٹ کی صورت اختیار کرے گا تو سزا دینا لازم ہوگا۔ جمعرات کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہیز کی نوعیت دکھاوا یا نمائش نہیں ہونا چاہیے۔

شریعت میں نمائش اور دکھاوے کو ناپسندیدہ قرار دیا گیا ہے۔جہیزکی ممانعت سے متعلق نصابوں میں شعور بیدار کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارت مذہبی امور کی طرف سے جہیزخاتمے سے متعلق کام ہو رہا ہے۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے معاشرے میں جہیز کی بڑھتی مانگ کو روکنے اور دلہن کو تحفظ دینے کے لئے امتناع جہیز ایکٹ 1976 میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے۔جہیز اور دلہن کے تحائف کے امتناع کے ترمیمی بل 2020 کے تحت وزارت مذہبی امور نے دولہا کی جانب سے جہیز کے مطالبے اور نمائش پر پابندی کی سفارش کی ہے۔بل کے تحت جہیز اور دلہن کو دیے جانے والے تحائف کی قیمت 4تولے سونا سے زائد نہیں ہو گی۔ اس پابندی کو یقینی بنانے کے لئے ایکٹ کے سیکشن 3میں ترمیم کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…