جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانیوں نے احتیاط کا دامن چھوڑ دیا کرونا وائرس دوبارہ تیزی سے پھیلنے لگا این سی اوسی نے بڑے خدشے کا اظہا کردیا

datetime 8  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی،آن لائن)پاکستان میں عوام نے احتیاط کا دامن چھوڑ دیا جس پر این سی او سی کے اہم جائزہ اجلاس میں شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق صحت کی پرواہ نہیں ، ہاتھ ملانا معمول بن چکا ہے ۔

سماجی فاصلے تودرکنار نوماسک نوسروس کے اصولوں پرعمل نہیں ہورہا۔ اسد عمر کی سربراہی میں این سی او سی کا تمام فریقین سے نئی صورتحال پر فوری مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ۔ فیصلہ میں کہاگیاکہ این سی او سی تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر جلد آئندہ کی حکمت عملی تشکیل دے گا۔ دریں اثنا ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 583 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 31 ہزار 168 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 37 لاکھ 61 ہزار 389 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 583 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اس طرح ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 16 ہزار 934 ہوگئی ہے، پنجاب میں ایک لاکھ 272، سندھ میں ایک لاکھ 39 ہزار 195، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 175، بلوچستان میں 15 ہزار 460، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 886، اسلام آباد

میں 17 ہزار 9 جب کہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 937 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔این سی او سی کے مطابق کورونا کا شکار مزید 9 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد ملک میں اس وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد 6544 ہوگئی۔ 3 لاکھ 2 ہزار 275 مریض اب تک اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ اس طرح ملک میں اس وقت کورونا کے مصدقہ فعال مریضوں کی تعداد 8 ہزار 115 ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…