اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلادیش نے پاکستان کا نام سرحدی ستونوں سے مٹادیا ۔روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کے بارڈر گارڈ، آپریشنز ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل فیض الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ
بارڈر گارڈ بنگلادیش (بی جی بی) نے سرحدی ستونوں پر پاک (پاکستان) کی جگہ بی ڈی (بنگلادیش)تحریر کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرحد پر مجموعی طور پر 10 ہزار 240 ستون موجود تھے، جن پر پاکستان کا نام تحریر تھا۔