واشنگٹن(اے ایف پی)امریکا پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک معاہدے کاخواہاں ہے اور امریکا کی خواہش ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان ایک ایسا امن معاہدہ ہوجائے جس کے تحت دونوں ملکوں کی سرزمین کوئی گروہ کسی ملک کیخلاف استعمال نہ کرسکے ۔
امریکا نے یہ بھی تسلیم کیا کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سفارتکاری میں بھرپور مدد کی،تفصیلات کے مطابق امریکا نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور طالبان کے درمیان بھی سائیڈ ایگریمنٹ ہوجائے،امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل نے تسلیم کیا کہ پاکستان کے وزیراعظم اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سفارتکاری میں بھرپور مدد کی،دوحا سے ویڈیو کے ذریعے کے شکاگو کی ایک یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اندرونی امن کیلئے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک معاہدے کے خواہاں ہیں،انہوں نے کہا کہ دونوں ملک اس بات پر اتفاق کرینگے کہ ان کی سرزمین کو شدت پسند گروہ کی جانب سے کسی کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔