منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جدیدجنگی طیاروں کی لاہور اسلام آباد موٹر وے پر مشقیں

datetime 7  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )پاکستان ایئر فورس کے جنگی طیاروں کی طرف سے موٹر وے پر مشقیں کی گئیں۔ اس حوالے سے پاک فضائیہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایئرفورس کے جنگی طیاروں نے موٹر وے کے لاہور سلام آباد سیکشن ایم 2پر مشقیں کیں۔

جن میں پاکستان ایئروناٹیکل کمپلیکس اور چین کی شینگ دو ایئر کرافٹ کارپوریشن کے تیار کردہ جدید جنگی طیارے ایف 16اور ایف17تھنڈر شامل تھے،ان مشقوں کی غرض سے اس دوران فضائی روٹ کو مکمل طور پر بند کیا گیا، جب کہ مشقوں کی وجہ سے لاہور اسلام آباد موٹر وے ایم 2کو بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کیا گیا، لیکن ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے متبادل راستہ بھی مہیا کیا گیا۔موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق لاہور سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک کو کوٹ عبدالمالک انٹر چینج سے شیخوپورہ ہائی وے پر منتقل کیا گیا جب کہ موٹر وے پر دوبارہ داخلے کے لیے ایم 2پر ہرن مینار کے مقام کا استعمال کیا جاسکتا ہے،اس کے علاوہ اسلام آباد سے لاہور جانے والی ٹریفک کو شیخوپورہ انٹر چینج سے لاہور کی طرف منتقل کیا گیا جہاں گاڑیاں لاہور پہنچنے کے لیے کوٹ عبدالمالک انٹرچینج کا استعمال کریں۔واضح رہے کہ چند روز قبل پاک بحریہ اور برطانوی رائل نیوی کی مشترکہ بحری مشقیں بھی شروع ہوگئیں۔

مشقوں میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار، سیف، دہشت اور پاک فضائیہ کے جیایف 17 تھنڈر شامل تھے ، مشقوں کا انعقاد شمالی بحیرہ عرب اور عدن میں کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ اور برطانوی رائل نیوی کی مشترکہ بحری مشقوں کا انعقاد

شمالی بحیرہ عرب اور عدن میں کیا گیا ، پاک بحریہ اور برطانوی رائل نیوی کی شمالی بحیرہ عرب اور خلیج عدن میں جاری بحری مشقوں میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار، سیف اور دہشت شریک ہوئے ، جب کہ مشقوں میں پاک بحریہ کے میری ٹائم پٹرول ایئر کرافٹ بھی شریک تھے ، اسی طرح پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر نے بھی مشترکہ مشقوں میں حصہ لیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…