اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت نے گریڈ 21کے 3ایڈیشنل آئی جیز کو پنجاب سے سرنڈر کرنے کے بعد پولیس سروس آف پاکستان گریڈ 20کے ڈی آئی جی اور گریڈ 19 کے ایس ایس پی عہدہ کے مزید 9پولیس افسران کو پنجاب سے سرنڈر کر دیا، ان افسران کی خدمات
مزید تقرری کے لئے وفاقی حکومت کے سپرد کر دی گئی ہے ان میں سے متعدد پولیس افسران مسلم لیگ ن کے پنجاب میں 10 سالہ دور حکومت میں اہم عہدوں پر تعینات رہے ہیں ، روزنامہ جنگ میں شائع خبر کے مطابق صوبہ بدر ہونے والوں میں ڈی آئی جی اور ایس ایس پی عہدے کے افسران میں ڈی آئی جی گریڈ 20 کے افسران میں ڈی آئی جی سپیشل پروٹیکشن یونٹ بلال صدیق کمیانہ، ڈی آئی جی ایلیٹ پولیس فورس ڈاکٹر اختر عباس، ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ ٹرانسپورٹ اکبر ناصر خان ڈی آئی جی ویلفیئر شوکت عباس، سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ رائے بابر سعید، ایس ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک ڈی آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول ہمایون بشیر تارڑ، ڈی آئی جی و ڈپٹی کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری انکسار خان افغانی ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کی خدمات وفاق کے سپرد کر دی گئی ہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پولیس افسران کو پنجاب بدر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے قبل ازیں پنجاب سے ایڈیشنل آئی جی طارق مسعود یاسین ،بی اے ناصر اور ذوالفقار حمید کو سرنڈر کیا جا چکا ہے۔