ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

سی ایس ایس امتحانات 2021 کیلئے رجسٹریشن شروع آخری تاریخ کا بھی اعلان

datetime 5  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سینٹرل سپیرئیر سروسز (سی ایس ایس) 2021 کے امتحانات کے لیے ملک بھر میں رجسٹریشن کا آغاز پیر سے ہوگیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق ملک بھر سے تمام تر امیدوار جو سی ایس ایس 2021 کے امتحانات میں شرکت کرنا چاہتے ہیں

وہ 5 اکتوبر 2020 سے آن لائن رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق طلبہ سی ایس ایس 2021 کے امتحانات میں شرکت کیلئے فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) پورٹل پر درخواست جمع کرا سکتے ہیں ،درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 نومبر ہے۔سرکاری ذرائع نے کہا کہ درخواست دہندگان کو لازمی دستاویزات کے ساتھ اپنی درخواست کی ہارڈ کاپی فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کے ہیڈ کوارٹر میں 13 نومبر 2020 سے پہلے جمع کروانا ہوگی۔واضح رہے کہ سی ایس ایس کے امتحانات 18 فروری 2021 سے ملک کے 19 شہروں میں ہوں گے جن میں ایبٹ آباد، بہاولپور، ڈی جی خان، ڈی آئی خان، فیصل آباد، گلگت، گوجرانوالہ، حیدرآباد، اسلام آباد، کراچی، لاہور، لاڑکانہ، ملتان، مظفر آباد، پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی اور دیگر شامل ہیں۔گریجویشن میں سیکنڈ ڈویڑن رکھنے والے 21 سے 30 سال کے بعد مرد و خواتین بشمول خصوصی افراد امتحانات دینے کے اہل ہوں گے جب کہ خصوصی افراد کے لیے عمر میں 2 سال کی رعایت ہوگی۔سی ایس ایس 2021 کے امتحانات میں شرکت کے خواہشمند طالبات اس ویب سائٹ سےhttp://www.fpsc.gov.pk/فارم ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…