منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان سے حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ن لیگ نے غداری کے مقدمات کو ”میڈل” قرار دیدیا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ غداری کے مقدمات ہمارے لیے میڈلز ہیں، حکومت نے اپنا آخری کارڈ کھیل لیا، اب ہماری باری ہے۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہاکہ ہمیں عمران خان سے حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہم پر الزام ہے کہ ہم نے اشتعال انگیز تقاریر کیں، ان کیخلاف مقدمہ کیوں نہیں آیا جنہوں نے سول نافرمانی کا حکم دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ابھی تو ہماری تحریک کا باضابطہ طور پر آغاز بھی نہیں ہوا اور حکومت کی چیخیں سنائی دینے لگی ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکمران اپنے بنکروں سے نکلیں اور مہنگائی کے مارے عوام کی خبر لیں۔ اس سے پہلے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ریاستی اداروں پر کسی قسم کی تنقید نہیں ہوسکتی، دیار غیار میں بیٹھے شخص کے بیانات کی یہاں پر موجود افراد نے تائید کی، بغاوت کے مقدمے میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے۔اپنے بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے ایف آئی آر درست درج کی، پنجاب پولیس ٹیمیں تشکیل دے کر فوری ملزمان کو گرفتار کرے گی، ملک کا آئین کہتا ہے ریاستی اداروں کے خلاف کسی قسم کی کوئی تنقید نہیں ہوسکتی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…