ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

آصف زرداری پرمزید دو نیب ریفرنسز میں فرد جرم عائد وفاقی حکومت کے لیے کتنا وقت دیکھ رہے ہیں؟ صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر سابق صدر آصف زرداری نے کیا جواب دیا ؟

datetime 5  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) احتساب عدالت کورٹ روم نمبر دو کے جج اعظم خان کی عدالت نے سابق صدر آصف زرداری پر مزید دو نیب ریفرنسز میں فرد جرم عائد کردی۔ سابق صدر آصف زرداری احتساب عدالت کے رو برو پیش ہوئے آصف زرداری نے صحت جرم سے انکار کر دیا ۔احتساب عدالت کے جج اعظم خان کی عدالت میں آصف زرداری سمیت دیگر ملزمان کی حاضری لگوائی گئی

جبکہ گزشتہ سماعت پر غیر حاضر ملزم شیر علی بھی عدالت میں پیش ہوا ۔ملزم نے عدالت کو بتایا کہ شدید بیماری کی وجہ سے گزشتہ سماعت پر حاضر نہ سکا آپ سے التماس ہے کہ رحم کیا جائے عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی بڑی عمر کو دیکھ کر آپ کے ورانٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہیں دورانِ سماعت سابق صدر آصف زرداری اور دیگر ملزمان کو پارک لین اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی چارج شیٹ دی گئی جبکہ ملزمان کو فرد جرم کی نقول بھی فراہم کی گئیں ۔عدالت نے سابق صدر پر پارک لین اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں فرد جرم عائد کردی ۔پارک لین ریفرنس میں 19 اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں کل 15 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی ۔تمام ملزمان فرد جرم عائد ہونے پر صحت جرم سے انکار کر دیا ۔عدالت نے پارک لین ضمنی ریفرنس میں نیب کو 20 اکتوبر اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں 21 اکتوبر کو گواہ پیش کرنے کی ہدایت کردی پارک لین ریفرنس میں نبیل ظہور، احسن اسلم اور عبدالکبیر جبکہ ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں عمران محمود، علی رضا اور طارق منیر بطور گواہ بیان ریکارڈ کروائیں گے۔ یاد رہیکہ اس سے قبل 28 ستمبر کو احتساب عدالت نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور پر فرد جرم عائد کی تھی جبکہ ایک ملزم شیر علی کی عدم حاضری پر فرد جرم عائد نہ سکی تھی



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…