شیخ رشید اور شہباز گل کیا افواج پاکستان کے ترجمان ہیں؟ رانا ثناء اللہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے وضاحت مانگ لی

4  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں نے ڈاکٹر شہبازگل کے بیان پر ردعمل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی کا شیخ رشید اور شہباز گل کیا افواج پاکستان کے ترجمان ہیں؟ ڈی جی آئی ایس پی آر واضح کریں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران نیازی اداروں کو اپنی گھٹیا سیاست کے لئے متنازعہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملکی اداروں کو

سیاسی فریق بنانا صرف پاکستان کے دشمنوں ہی کی خواہش ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وَن پیج کے خودساختہ ترجمان ان اداروں کو سیاست میں گھسیٹ رہے ہیں جن کی غیرجانبداری آئین اور قومی سلامتی کا ناگزیر تقاضا ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہبازگل اور شیخ رشید کی تعیناتی سے ثابت ہوتا ہے کہ صرف یہ ہی میرٹ پر عمران خان کے ترجمان ہیں،جو خطرناک کھیل کھیلا جارہا ہے وہ کسی کی بہتری میں نہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی ناپاک کردار افواج پاکستان کو متنازعہ بنا رہے ہیں، افواج پاکستان کو اس کا نوٹس لینا چاہئے،اداروں کو وضاحت کرنا ہوگی کہ کرائے کے یہ ترجمان ان کی آفیشل نمائندگی کرتے ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ غدار، انڈین ایجنٹ، وغیرہ وغیرہ کے مسترد شدہ بیانیے سے نواز شریف کو کوئی فرق نہیں پڑتا تاہم سلیکٹڈ عمران نیازی کے لئے خطرناک ثابت ہو گا،مریم نواز کی جن ملاقاتوں کا جھوٹا ذکر کیا جا رہا ہے کیا وہ شہباز گل کی موجودگی میں ہوئیں؟۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی کرپشن، ووٹ چوری، مہنگائی، بیروزگاری، معاشی تباہی پر اپوزیشن کے سوالات کا جواب نہیں ملتا تو انڈین ایجنٹ اور غدار کی گردان شروع کردی جاتی ہے،غداری اور انڈین ایجنٹ کے الزامات لگا کر حکومت اپنے کرپشن کے بیانیہ کی مکمل ناکامی کا اعتراف کرچکی ہے، اپنے جھوٹ کے دفاع میں حکومت کے پاس کوئی جواب نہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…