جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

نوازشریف کی لندن کے سفارتخانے میں خفیہ ملاقات شہبازگل نے سابق وزیر اعظم سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا

datetime 4  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی، آن لائن)وزیر اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گِل نے کہا ہے کہ لاہور نے نواز شریف اور مریم صفدر کا پاکستان اور اس کی فوج کے خلاف بیانیہ مسترد کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعظم

عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گِل نے بتایاکہ مسلم لیگ (ن )کا ووٹر ہو یا کوئی بھی پاکستانی، وہ فوج سے محبت کرتا ہے۔شہبازگِل نے کہا کہ نواز شریف نے لندن میں جس سفارت خانے میں خفیہ ملاقات کی اس کاجواب دینا پڑے گا، پاکستان مخالف پروپیگنڈا نہیں بکے گا۔دریں اثنامعاون خصوصی شہباز گل نے ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم اور نگزیب کا بیان دیکھا حیران ہو ں یہ عوام کو بے وقوف سمجھتے ہیں یہ پاکستان کے اداروں اور سالمیت پر حملہ کریں گے سب کو پتا ہے ملک کابیڑہ کس نے غرق کیا ہے، یہ مریم صفدر کو بھی پتا ہے انکے ملک دشمن اور بی جے پی کے بیانیے کا بوجھ مسلم لیگ ن کے ووٹرز اور لیڈرز نہیں اٹھا سکتے سب کو پتا ہے بجلی گھروں میں سے کس نے کک بیکس لیے ، سب کو پتہ ہے میٹرو میں آپ نے کرپشن کی۔انہو ں نے مریم اورنگزیب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کرائے کے ترجمانوں کی بات کس منہ سے کرتی ہیں ، آپ تو انکی نسل درنسل غلام ہیں ،کسی میرٹ پر تو آپ آئی نہیں۔آپ نہیں چاہتیں کہ نوازشریف کی چوری پر بات کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ تمام باتوں پر سیاست بھی ہوگی اور آ پ کو جواب بھی دیں گے پاکستان کوویڈ کے ساتھ کس طرح لڑاپوری دنیا اسکی مثال دے رہی ہے ، آپ لوگ کوویڈ کے بہانے سیاست کرنا چاہتے تھے لیکن اللہ پاک کو کچھ اور منظور تھا اللہ پاک نے یہ سعادت عمران خان کو دی

کہ وہ ڈٹے رہے وہ بلا جو کورونا کے بہانے دودھ پینے آیا تھا وہ آج جیل میں ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ سب کہتے رہے کہ سخت لاک ڈاؤن نہ کرنے پر عمران خان کیخلاف مقدمات بنائے جائیں مگر عمران نے دباؤ برداشت کیا اور غریب کا کندھا بنے ،اس کی آواز سنی وزیراعظم نے

مشکل فیصلہ کیا جو دنیا میں کسی اور سیاسی لیڈر نے نہیں کیا۔شہباز گل نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے اپنی قوم کے غریب طبقے کیلئے فیصلہ کیا کہ سخت لاک ڈاؤن نہیں کریں گے ،ان کی استقامت پر اللہ نے رحمت کی کیونکہ نیت صاف تھی، ہماری اکانومی بھی بچ گئی اور ہماری جانیں بھی بچ گئیں ، ہمارے جیسے وسائل رکھنے والے ممالک میں پاکستان واحد ملک ہے جو بچا ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…