اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ریحام خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ سابق سینئر سفارتکاروں کا نام استعمال کرتے ہوئے جعلی پیغامات بھیجے جارہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ریحام خان کا کہناتھا کہ نوازشریف بھارت کے ایجنڈے پر ہیںکے بیانیے کو سپورٹ کرنے کیلئے سابق سینئر سفارتکاروں کا
نام استعمال کرتے ہوئے واٹس ایپ پر جعلی پیغامات بھیجے جارہے ہیں ، ایسا ہی ایک سفارتکار اس وقت دنگ رہ گیا جب اس نے ایسا ہی پیغام اپنے نام سے پھیلتا ہوتا دیکھا ، وہ جینٹل مین یہاں علاج کیلئے موجود ہے ۔واضحرہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں۔