ہفتہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر کا خدشہ وزیراعظم عمران خان نے انتباہ جاری کر دیا

datetime 4  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں کورونا وبا کی دوسری لہر آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔پاکستان میں اس وقت کورونا وبا دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں کنٹرول میں ہے اور یہاں اب تک کورونا کے باعث 3 لاکھ 14 ہزار 600 سے زائد افراد متاثر اور 6 ہزار 513 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق

کورونا وبا کی صورت حال میںبہتری کے بعد اسکول، دفاتر، کاروباری مراکز اور شادی ہالز بھی کھل گئے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔اب وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اللہ کی رحمت سے دوسرے ممالک کی نسبت ہم کورونا کے شدید خطرات سے بڑی حد تک محفوظ رہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ موسم سرما کی آمد کے ساتھ کورونا وبا کی دوسری لہر کا خدشہ ہے، لہذا عوام سے اپیل ہے کہ ماسک پہنیں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ تمام دفاتر اور تعلیمی اداروں میں ماسک کا استعمال یقینی بنایا جائے۔دوسری جانب ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 135 ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 632 لوگوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے632 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 14 ہزار 616 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 135 ہو گئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 2 لاکھ 98 ہزار 968 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 6 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 513 ہوگئی۔سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 38 ہزار 050 ، پنجاب میں99 ہزار 812 خیبرپختونخوا 37 ہزار 973 ، اسلام آباد میں 16 ہزار 766، بلوچستان میں 15 ہزار 371 ، آزاد کشمیر 2 ہزار 816 اورگلگت بلتستان میں 3 ہزار 828 تعداد ہوگئی .

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…