جمعہ‬‮ ، 13 دسمبر‬‮ 2024 

گاڑی سے سابق کور کمانڈر کی لاش برآمد موت کیسے واقع ہوئی؟ابتدائی تفصیلات آگئیں

datetime 1  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے دو دریا کے قریب سے گاڑی سے لاش برآمد ہوئی ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق لاش سابق کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مظفر علی عثمانی کی ہے۔پولیس نے مظفر عثمانی کی گاڑی کو تحویل میں لے کر لاش پی این ایس شفا منتقل کردی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مظفر عثمانی کا انتقال گاڑی چلاتے ہوئے ہارٹ اٹیک سے ہواہے۔واضح رہے کہ مظفر عثمانی سال 1999 میں لگنے والے مارشل کے دوران کور کمانڈر کراچی تھے۔ انہیں ان کی بہترین پیشہ وارانہ خدمات پر ہلال امتیاز ملٹری سے بھی نوازا گیا۔ریٹائرڈ مظفر عثمانی سال 1966 سے 2001 تک پاک فوج سے وابستہ رہے اور لیفٹننٹ جنرل کے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔ وہ وائس چیف آف جنرل اسٹاف اور کور کمانڈر بہاول پور جیسے اہم عہدوں پر بھی تعینات رہے۔مظفرعثمانی 1944میں مراد آباد بھارت میں ایک متوسط گھرانے میں پیدا ہوئے، آپ مفتی اعظم پاکستان تقی عثمانی کے عزیز تھے، آپ نے تین سال کی عمر میں اپنے گھر والوں کے ساتھ 1947 میں پاکستان ہجرت کی۔1966میں آپ نے پی ایم اے 36 میں کامیاب ہوکر پاک فوج کی فرنٹیر فورس رجمنٹ میں آرمڈ بٹالین میں شمولیت اختیار کی۔ آپ نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ سے گریجویشن کیا۔اس کے علاوہ رائل کالج آف ڈیفینس برطانیہ سے تعلیم حاصل کی، کچھ عرصہ آپ سعودی عرب میں بھی تعینات رہے آپ کے لیفٹیٹنٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے کے بعد پاک فوج کی دو کورز کراچی اور بہاولپور آپ کے زیرکمان رہیں۔ بعد میں آپ کو ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف بنادیا گیا جس سے آپ 2002 میں ریٹائرڈ ہوئے۔

موضوعات:



کالم



ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں


شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…