سانحہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے عمران خان نے زبردست اعلان کردیا عوام کی جانب سے فیصلے کی کھل کر تعریف

30  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد(اے پی پی،مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر دو ماہ کے اندر قائم کرنے کی ہدایت کی ہے، ملک کے تمام ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبرز کو نئے نظام سے منسلک کیا جائے گا، کسی بھی ناگہانی صورت میں شہری نیشنل ہیلپ لائن نمبر

کے ذریعے فوری مدد حاصل کر سکیں گے۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق موٹر وے سانحہ کے تناظر میں وزیر اعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت کی ہے اور اس سلسلہ میں پی ایم ڈلیوری یونٹ کو اہم ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔ پی ایم ڈلیوری یونٹ نے نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کام کا آغاز کر دیا ہے ۔ نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن کے لیے الگ نظام تشکیل دیا جائے گا۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال میں پورے ملک کے لیے ایک ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر ہو گا۔ وزیر اعظم نے نیشنل ہیلپ لائن نمبر کے قیام کو دو ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم آفس کے مطابق ملک کے تمام ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبرز کو نئے نظام سے منسلک کیا جائے گا۔ نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر ٹول فری ہو گا۔ نیشنل ہیلپ لائن نمبر سے کسی بھی ناگہانی صورت میں شہری کی فوری مدد ممکن ہو گی۔

نئے سسٹم میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملک کی تمام موبائل کمپنیوں سے معاونت حاصل کی جائے گی اور نظام کو موثر اور مستحکم بنانے کے لیے قانون سازی کی جائے گی۔ اس سلسلہ میں قانون سازی کے لیے صوبوں سے بھی مشاورت ہو گی۔عوام نے اس فیصلے کا بھرپور خیر مقدم کیا ہے اور وزیر اعظم کے اس اقدام کو سراہا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…