اسلام آباد (این این آئی) العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سزا دلوانے والے قومی احتساب بیورو (نیب) کے اسپیشل پراسیکیوٹر مستعفی ہوگئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈووکیٹ واثق ملک نے کہا کہ وہ چیئرمین نیب کو
اپنا استعفیٰ بھجوا چکے ہیں۔دوسری جانب نیب حکام نے بتایا کہ واثق ملک اپنے معاہدے کا ایک ماہ مکمل ہونے سے قبل ہی مستعفی ہوگئے۔نیب حکام نے موقف اپنایا کہ واثق ملک کسی اختلاف پر نہیں بلکہ پریکٹس کے لیے مستعفی ہوئے ہیں۔