جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

بھائی کی گرفتاری ،نوازشریف لندن میں متحرک ، بڑا قدم اٹھا لیا

datetime 28  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری پر لندن میں موجود سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارٹی رہنمائوں سے رابطے کئے ہیں اور اہم آن لائن اجلاس آج طلب کر لیا ہے،نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مریم نواز شریف کو اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔

احتجاجی تحریک کی قیادت مریم نواز شریف کو سونپی جائے گی۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر اس ملک میں احتساب اور انصاف ہوتا تو شہباز شریف نہیں، عاصم سلیم باجوہ اور اس کا خاندان گرفتار ہوتا ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا صرف یہ قصور ہے کہ اس نے نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑا ، اس نے جیل جانے کو ترجیح دی مگر اپنے بھائی کے ساتھ کھڑا رہا ، یہ انتقامی احتساب نواز شریف اور اس کے ساتھیوں کا حوصلہ پست نہیں کر سکتے۔اب وہ وقت دور نہیںجب اس حکومت اور ان کو لانے والوں کا احتساب عوام کرے گی ، آپ شہباز شریف کو گرفتار کر کے بھی اپنے جھوٹے اور جعلی مینڈیٹ کو نہیں بچا سکیں گے ، شہباز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن) کے وفد نے اے پی سی میں جو بھی فیصلے کیے مسلم لیگ(ن) کا ہر کارکن ان وعدوں پر ثابت قدم رہے گا ، آج ہم سب شہباز شریف ہیں ۔مریم نواز نے کہا کہ کوئی غلطی نہ کرے۔

شہبازشریف کو صرف اس لیے گرفتار کیا گیا کیونکہ انہوں نے ان ہاتھوں میں کھیلنے سے انکار کیا جو انہیں نوازشریف کے خلاف استعمال کرنا چاہتے تھے ، دوسری جانب ن لیگ کے صدر کی گرفتاری پر پارٹی کے اہم رہنما 4بجے پریس کانفرنس کرینگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…