ملک لوٹنے والے کب تک جیل کی رونق بڑھائیں گے؟ شیخ رشید نے ایک اور بڑی پیشگوئی کردی

28  ستمبر‬‮  2020

کراچی( آن لائن ) وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نوازشریف نے باقی زندگی لندن میں گزارنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔وہ بھارت کا بیانیہ پیش کررہے ہیں، انہیں چاہیے کہ سب سے پہلے کورٹ کو عزت دیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ن لیگ

کے تاحیات قائد میاں نوازشریف نے میرے 10سوالوں کے جوابات ابتک نہیں دیئے۔ بھارت میں بیرون ممالک سے کالز کی جاتی تھیں اور ڈان لیکس کے پیچھے نوازشریف کا ہاتھ تھا۔ نوازشریف نے اپنا جمہوری گلہ خود دبایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے۔ انہوں نے خواب میں بھی 50ہزار افراد جمع نہیں کیے ہوں گے۔ ان کا کام صرف مدرسوں کے طلبا کو ورغلانا ہے۔ جہاں اے پی سی جلسہ کرے گی میں بھی وہاں جلسہ کروں گا۔شیخ رشید نے کہا کہ31دسمبر تک ملک کو لوٹنے والے جیل کی رونق بڑھائیں گے۔ منی لانڈرنگ کرنے والے چور وں نے ملک کا پیسہ لوٹا اور مہنگائی کے اصل مجرم بھی منی لانڈرنگ کرنے والے ہیں۔وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے سارا زور فروری کے مہینے پر لگانا ہے لیکن 30دسمبر تک جھاڑو پھر جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف کی جیت اپوزیشن کی سیاست ختم کردے گی۔ بلاول نے کہا جہاں شیخ رشید جائیں گے میں وہاں نہیں جائوں گا۔

پتہ نہیں بلاول بھٹو مجھ سے کیوں ڈر رہے ہیں۔ میں تو قومی اسمبلی میں بھی ہوں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان ڈٹے ہوئے ہیں اور ڈٹے رہیں گے، عمران خان ان سب کو نکیل ڈالیں گے اور31دسمبر تک ملک کو لوٹنے والے جیل کی رونق بڑھائیں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…