ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

پارک لین،منی لانڈرنگ،ٹھٹھہ واٹرسپلائی ضمنی ریفرنسز آصف زرداری،فریال تالپورسمیت دیگر ملزموں پر فردجرم عائد

datetime 28  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن )اسلام آباد کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ، پارک لین اور واٹر سپلائی ضمنی ریفرنسز میں سابق صدر آصف زرداری ،ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سمیت دیگر ملزموں پر فردجرم عائد کردی، نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت میں

سابق صدر آصف زرداری،ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اور دیگر ملزموں پر منی لانڈرنگ ، پارک لین اور واٹر سپلائی ضمنی ریفرنسزپر فرد جرم عائد کرنے کیلئے سماعت ہوئی ، احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے سماعت کی،عدالت نے آصف زرداری ،ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سمیت دیگر ملزموں پر فردجرم عائد کردی، ملزموں نے عدالت کے سامنے رو برو صحت جرم سے انکار کردیا۔انور مجید پر ویڈیولنک کے ذریعے فرد جرم عائد کی گئی ،ملزم انور مجید نے بھی صحت جرم سے انکارکردیا۔اس سے پہلے احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق صدر آصف زرداری اور اْن کی ہمشیرہ فریال تالپور کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے نام پر عوام کو تنگ کیا گیا،صحافیوں اور وکلا کو نیب کورٹ جانے سے روک دیا گیا اور سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے کہا گیا کہ ہمیں اوپر سے احکامات ملے ہیں کہ کسی کو احتساب عدالت کے اندر نہیں جانے دینا، سکیورٹی کے نام پر نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی ،سہیل عارف، عرفان بھولا، مرزا عثمان کو بھی جانے سے بھی روک دیا گیا، احتساب عدالت کے چاروں اطراف خاردار تاریں لگا دی گئی، جی ٹین اشارے سے احتساب عدالت کی طرف جانے والی اے کے بروہی روڈ بند کر دی گئی ،لوگ ذلیل و خوار ہو کر رہ گئے، ٹریفک کو مختلف روٹس پر ڈائیوریشن دی گئی جس کی وجہ سے بدترین ٹریفک جام رہی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…