پیر‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2026 

ڈان لیکس اپنے انجام کو پہنچ گئی نوازشریف نے وطن واپسی کیلئے اپنا پاسپورٹ پھاڑ دیا

datetime 27  ستمبر‬‮  2020 |

کراچی( آن لائن ) وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ کا ہم پر دباؤ ہے، لوگ اپنا بندوبست کرلیں ہم نے تجاوزات گرانی ہی گرانی ہیں۔ نوازشریف کی واپسی کے تمام دروازے بند ہوچکے ، اب پاکستان واپس آئے تو سیدھا جیل ہی جائیں گے ۔

کراچی میں شاہ عبداللطیف ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کے سی آر کا کام شروع ہونے لگا ہے، سندھ حکومت کا پورا تعاون ہے، اس حوالے سے وفاق اور سندھ حکومت کی کوئی لڑائی نہیں، کے سی آر پر سندھ اور وفاق ایک پیج پر ہیں۔اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ہونے والی ملاقاتیں اچھی رہیں ، سرکلر ریلوے پر سندھ حکومت سے کوئی تنازع نہیں ہے۔وزیرریلوے نے کہا کہ ہر پندرہ دن بعد کراچی آؤں گا، ہماری طرف سے کام شروع ہے 12 کلومیٹر مکمل کرلیا ہمارے پاس 30 کلو میٹر ہے، سندھ حکومت کے ساتھ مل کرتجاوزات کی نشاندہی کی جارہی ہے، لوگ اپنا بندوبست کرلیں ،ہم نے تجاوزات گرانی ہی گرانی ہے، تجاوزات کے خاتمے کے لئے عدالت عظمیٰ کا دباؤ ہے، ریلوے کی تجاوزات سے متعلق نقشہ کل دے دیاجائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر پر ہماری طرف سے کام شروع ہے ، منصوبے پر ساڑے دس ارب روپے خرچ کرنے جارہے ہیں ۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا ان کی واپسی کے تمام دروازے بند ہوچکے ، اب پاکستان واپس آئے تو سیدھا جیل ہی جائیں گے ، اس لیے نوازشریف نے وطن واپسی کیلئے اپنا پاسپورٹ پھاڑ دیا ، نوازشریف سمجھ چکے ہیں کہ ڈان لیکس اپنے انجام کو پہنچ چکی ، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…