جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

دوسرے مرحلے میں کل سے چھٹی سے آٹھویں کلاس تک سکولوں کو کھولنے کی اجازت ہو گی یا نہیں ؟ این سی او سی نے اپنا فیصلہ سنا دیا

datetime 22  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) این سی او سی نے کل بدھ سے دوسرے مرحلے میں اسکولز کھولنے کی اجازت دیدی۔ منگل کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اہم اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت ہوا جس میں اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنے کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود, وزیر داخلہ اور معاون خصوصی صحت،صوبائی وزرائے تعلیم اور سیکرٹریز ایجوکیشن شریک ہوئے ،اجلاس میں مزید تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے لائحہ عمل پر غور کیا گیا ۔پہلے مرحلے میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد اور چیلنجز پر بات چیت کی گئی ،دوسرے مرحلے میں مڈل کلاس اور چھوٹے بچوں کے لیے خصوصی ایس او پیز پر غور کیا گیا ۔ حکام نے بتایاکہ اسلام آباد میں پہلے مرحلے میں کھولے گئے اداروں میں ایس او پیز پر سختی سے عمل جاری ہے، اسلام آباد میں دوسرے مرحلے کے تعلیمی ادارے کھولنے کے لیے تیار ہیں۔ بعد ازاں این سی او سی نے بدھ سے دوسرے مرحلے میں اسکولز کھلونے کی اجازت دے دی،کل بدھ سے چھٹی سے آٹھویں تک کی کلاسز کا آغاز ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…