اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

اپوزیشن نے آرمی چیف کو وزیر اعظم عمران خان کی شکایت لگا دی،ملاقات کے دوران کیا باتیں ہوئیں؟ میٹنگ میں شریک سراج الحق کے اہم انکشافات

datetime 22  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پارلیمانی رہنمائوں کی عسکری قیادت سے ملاقات کے حوالے سے امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے بتایا کہ پوزیشن رہنمائوں میں سے ایک نے آرمی چیف کو بتایا کہ اس قومی اہمیت کے حامل معاملے پر ایسی ملاقات وزیراعظم عمران خان کو بلانا چاہئے تھی۔

اس بات پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ وزیراعظم قومی اہمیت کے حامل معاملات پر بھی اپوزیشن کے ساتھ مل بیٹھ کر بات نہیں کرتے۔ روزنامہ جنگ میں انصار عباسی کی شائع خبر کے مطابق جماعت ا سلامی کے سربراہ نے کہا کہ جن رہنمائوں نے ملاقات میں شرکت کی ان میں شہباز شریف، بلاول بھٹو، خواجہ آصف، شیری رحمن، احسن اقبال، مولانا اسعد محمود، خالد مقبول، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فاروق حیدر، ڈاکٹر جمال دینی، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید اور دیگر شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر وہ اجلاس میں اپنی مصروفیات کی وجہ سے شرکت کیلئے تیار نہ تھے لیکن بعد میں جب بتایا کہ ملاقات میں گلگت بلتستان اور کشمیر کے معاملے پر بات ہوگی تو وہ آمادہ ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں شرکت سے قبل انہوں نے کشمیری قیادت سے بات کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ عسکری قیادت چاہتی ہے کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو آئینی حیثیت دی جائے جو کئی برسوں سے یہ مطالبہ کر رہے ہیں۔

اجلاس میں یہ تجویز سامنے آئی کہ جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہو جاتا اس وقت تک گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کا اعلان کیا جائے۔ سراج الحق نے انکشاف کیا کہ عسکری قیادت کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے پر جماعت اسلامی کا موقف جانتی ہے جبکہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ

کا اصرار ہے کہ یہ معاملہ فی الحال چھوڑ دیا جائے اور گلگت بلتستان میں آئندہ الیکشن کے بعد زیر بحث لایا جائے تاکہ اس معاملے کو کوئی بھی سیاسی جماعت انتخابی مہم کا حصہ نہ بنا سکے۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ آیا اجلاس میں سیاست پر بات ہوئی تو جماعت اسلامی کے سربراہ نے بتایا کہ ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ سیاست دانوں کی ملاقات ہو اور وہ سیاست پر بات نہ کریں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…