جمعرات‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2025 

اے پی سی شروع ہونے سے پہلے اپوزیشن جماعتوں کو بڑا دھچکا اہم ترین سیاستدان کا شرکت سے انکار

datetime 20  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے اے پی سی میں شرکت سے معذرت کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق اختر مینگل کی طرف سے طبیعت میں خرابی کے باعث آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے معذرت کی گئی ہے ۔

اپوزیشن کی گیارہ جماعتوں پر مشتمل اے پی سی میں اختر مینگل کی جانب سے ان کی پارٹی بی این پی کا وفد شرکت کرے گا ۔اس سے پہلے جماعت اسلامی نے بھی اے پی سی میں شرکت سے صاف انکار کردیا ہے ، امیر جماعت اسلامی پاکستان سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اپوزیشن بتاتی بھی نہیں کہ اس پر حکومت کا ساتھ دینے کیلئے کیا دبا ئوتھا،آئی ایم ایف کی غلامی کی دستاویز پر دستخط کرنے سے ملک پر قیامت گزرگئی لیکن پارلیمنٹ کی بڑی جماعتوں نے حکومت کی مرضی پر قانون سازی میں اس کاساتھ دیا،اپوزیشن کی اے پی سی کا ایجنڈا ملک کو مشکلات کی دلدل سے نکالنے،آئین کی بالادستی قائم کرنے اور ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کی کوئی کوشش ہوتی تو جماعت اسلامی صف اول میں ہوتی مگراس اے پی سی کاایجنڈا ہی کچھ لوگوں کے ذاتی مفادات کے گرد گھومتا ہے، ملک کی تباہی کے ذمہ داروں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے۔ اے پی سی اپوزیشن کا حق ہے،اسے عوام کے سامنے اپنا پروگرام رکھنا چاہئے۔

پی ٹی آئی حکومت ن لیگ، پیپلزپارٹی اورمشرف حکومتوں کی وارث حکومت ہے،پی ٹی آئی نے سابقہ حکومتوں کی پالیسیوں کو ہی جاری رکھا ہے، تبدیلی آئی نہ کوئی وعدہ پورا ہوا، اسلام اور پاکستان حکومت کا نہیں ہمارا مسئلہ ہے،علما و مشائخ کو پاکستان بچانے کیلئے آگے بڑھنا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے مولانا عبد الستار نیازی کی یاد میں منعقدہ مجاہد ملت سیمینار سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صدر علما و مشائخ رابطہ کونسل میاں مقصود احمد،بابا شفیق بٹ، پیر شفاعت رسول قادری،سید عاشق حسین بخاری اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف بھی موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…