ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پارلیمنٹ میں شورشرابالیکن۔۔۔ شام میں میری شہبازشریف اور بلاول بھٹو سے ملاقات ہوئی ، دونوں کی حالت کیسی تھی؟شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 17  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے اپوزیشن کی ٹائی ٹائی فش ہوگئی ہے ۔ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازی حکومت کی بہت بڑی فتح ہے ،20 اور 22 کو اپوزیشن کی کانفرنس اور اے پی سی ناکام ہوگی ، یہ سوائے جلسے اور جلوسوں کے سوا کچھ نہیں کرسکتے۔

نوازشریف این آر او کی تلاش میں ہیں ،پاکستان نے این آر او کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا ہے۔ جمعرات کو تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی ٹائی ٹائی فش ہوگئی ہے، گزشتہ روز فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سے متعلق قانون سازی حکومت کی بہت بڑی فتح ہے، حکومت نے ایک پل عبور کیا ہے اور ثابت کیا کہ اس نے بارگیننگ نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے منی بل پر سرنڈر نہیں کیا، نیب کے کیسز میں جھکاؤ نہیں کیا جبکہ اپوزیشن نے ایف اے ٹی ایف جو حساس نوعیت کا بل تھا اس کی مخالفت کی۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ مجھے امید ہے کہ 20 تاریخ کو اپوزیشن اپنے سے بڑا کوئی فیصلہ نہیں کریگی، نہ وہ کرسکتی ہے، سینیٹ کے انتخابات میں ان کے 64 اراکین ہوتے ہیں اور وہ اس کمرے سے اْس کمرے میں جانے سے 44 ہوجاتے ہیں ۔ان کے 38 اراکین کم تھے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو اتنا رگڑا لگا کہ جو بل منظور نہیں ہونے والے تھے وہ بھی حکومت نے منظور کروا دئیے۔

بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو لوگ یہ طعنہ دے رہے ہیں کہ قانون کو روندا گیا، تو کوئی ایسا کام نہیں کیا گیا کیونکہ ایوان میں تقریر وہی کرسکتا ہے جس نے ترمیم داخل کروائی ہو۔وزیر ریلوے نے کہا کہ 20 اور 22 کو اپوزیشن کی کانفرنس اور اے پی سی ناکام ہوگی

اور یہ سوائے جلسے اور جلوسوں کے سوا کچھ نہیں کرسکتے،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کوئی ریڈلائن کراس نہیں کی گئی، شام میں میری شہبازشریف اور بلاول بھٹو سے ملاقات ہوئی تو سب پرباش ہے، شہباز شریف کا مورال تھوڑا کمزور تھا اور اس نے اسمبلی میں کوئی غلط بات نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی زیادہ فعال تھی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…