اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سانحہ موٹروے نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے،بچوں کے سامنے جو ہوا اس سے صدمہ پہنچا،عصمت دری کرنے والوں کو سرعام پھانسی دینی چاہئے۔ایسے لوگوں کو عبرت ناک سزائیں دی جائیں ۔
وزیراعظم عمران خان نے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر معید پیرزادہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ آئی جی پرفارم کریں گے تو رہیں گے ،سی سی پی او پر بڑا شور ہوا،عمر شیخ کو لانے کی ضرورت اس لئے محسوس ہوئی پولیس قبضہ گروپ سے ملی ہوئی ہے ۔عمران خان نے مزید کہاکہ اپوزیشن نے ملک کو کنگال کیا اورپھر کہاحکومت فیل ہو گئی ،بدقسمتی سے ہمارے اندر بھی کچھ لوگ ہیں جو وزیراعلی بننا چاہتے ہیں ،چیلنج کرتا ہوں ہمارے وزیروں اورعثمان بزدار نے کرپشن نہیں کی ،عثمان بزدار شہبازشریف کی طرح میڈیا پر پیسہ نہیں لگاتا۔نوازشریف خود واپس نہیں آئیں گے،نوازشریف کو واپس لانے کیلئے پوری کوشش کریں گے ۔