اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور بیٹی رابعہ عمران کے قابل ضمانت جبکہ شہبازشریف کے داماد ہارون یوسف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ،عدالت کے جاری کیے گئے وارنٹس پردفتر خارجہ کو عملدرآمد کرانے کا حکم بھی دیدیا گیا، نجی ٹی وی کے مطابق منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کے دوران آج
شہباز شریف احتساب عدالت میں پیش ہوئے جبکہ حمزہ شہباز کو کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث پیش نہیں کیا گیا۔دوران سماعت احتساب عدالت نے کیس میں سلمان شہباز کے جاری کردہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا حکم دیا ، ریفرنس میں شریک دو ملزمان طاہر نقوی اور علی احمد کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا۔