اسلام آباد( آن لائن) وزیر اعظم عمران خان 15 ستمبر کو لاہور کا دورہ کریں گے۔اپنے دورہ لاہور کے دوران راوی ریور فرنٹ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات بھی کریں گے وزیر اعظم کو پنجاب
کے انتظامی و سیاسی امور پر بریفنگ دی جائے گی اور وزیر اعظم کو موٹروے کیس کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے اس کیس سے معلومات حاصل کی تھیں ۔