جمعہ‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2026 

موٹر وے کیس ملزم وقار الحسن نے اچانک پولیس کو گرفتاری کیوں دیدی؟ اصل وجہ تو اب سامنے آئی

datetime 13  ستمبر‬‮  2020 |

لاہور/شیخوپورہ( این این آئی )لاہور سیالکوٹ موٹر وے کیس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے ،مرکزی ملزم عابد علی کے مبینہ ساتھی وقار الحسن نے خود تھانہ سی آئی اے ماڈل ٹائون میں پیش کر گرفتاری دیتے ہوئے صحت جرم سے انکار کردیا ہے ۔ملزم کی تھانے میں خود پیش ہونے کیا

طلاع ملتے ہی اعلیٰ پولیس افسران بھی پہنچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹر وے  کیس کے مرکزی ملزم عابد علی کا مبینہ شریک ملزم قرار دئیے جانے والے شیخوپورہ کے رہائشی وقار الحسن نے  سی آئی اے ماڈل ٹائون میں پیش ہو کر گرفتاری دے دیدی ہے تاہم ملزم نے صحت جرم سے انکار کر دیا ہے ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پولیس کی جانب سے وقار الحسن کی ایک قریبی عزیزہ کو پولیس نے حراست میں لیا تھا جس پر ملزم خود پیش ہوا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مبینہ ملزم وقار الحسن نے مرکزی ملزم عابد علی کے بارے میں پولیس کو تمام تفصیلات سے آگاہ کیا ہے ۔ اس نے مزید بتایا کہ اس کی اہلیہ کا بھائی عباس اس کا موبائل فون استعمال کرتا تھا ،عابد اور عباس دونوں مل کر وارداتیں کرتے تھے ۔ وقار الحسن نے کہا ہے کہ عابد کے ساتھ اس واقعہ میں شامل ہونے کا الزام بے بنیاد ہے ۔ اس واقعہ کے مرکزی ملزم عابد کا ڈی این اے متاثرہ خاتون سے میچ ہو گیا ہے۔تاہم اب وقار الحسن کے ڈی این اے کیلئے سیمپل لے لئے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…