سانحہ موٹر وے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے زبردست قدم اٹھا لیا

12  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سانحہ موٹروے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تحقیقاتی کمیٹی کااجلاس آج طلب کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کے ارکان وزیراعلیٰ کو کیس سے متعلق بریفنگ دیں گے ۔

کمیٹی کیس میں ہونے والی اہم پیشرفت پر بھی وزیراعلیٰ کو بریفنگ دے گی ۔دریں اثناچیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گزار احمد نے موٹر وے واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ شرمناک ہے ،معصوم مسافروں کو ہائی ویزپر سنگین جرائم کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور حالیہ واقعہ بھی اسی کا نتیجہ ہے،امن و امان حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے،حکومت محکمہ پولیس کی ساکھ کو بحال کرے،پولیس میں کسی بھی سیاسی شخص کی مداخلت کا راستہ روکا جائے،پنجاب پولیس میں ہونے والے تبادلے اس بات کی علامت ہے کہ پولیس کے محکمے میں کس قدر سیاسی مداخلت ہے۔پاکستان کی معیشت کا بڑا انحصار سرمایہ کاری پر ہے،کاروباری معاملات عدالتوں میں آتے ہیں تاکہ انہیں حل کیا جاسکے، اگر ہم سرمایہ کاری میں اضافے کے خواہشمند ہیں تو بہترین عدالتی نظام وقت کا تقاضہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے زیر اہتمام کمرشل و اوورسیز کورٹس ججز کے لئے منعقدہ چھ روزہ ٹریننگ ورکشاپ کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…