ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

وزیراعظم کی صوبائی دارالحکومت آمد پر پورا شہر بند، وی آئی پی پروٹوکول کے خاتمے کا وعدہ بھی دھرے کا دھرے رہ گیا

datetime 11  ستمبر‬‮  2020 |

کوئٹہ (آن لائن) تبدیلی سرکار دیگر دعوؤں کی طرح وی آئی پی پروٹوکول کے خاتمے کاوعدہ بھی دھرے کا دھرے رہ گیا،وزیراعظم عمران خان کی کوئٹہ آمد کے موقع پر وی وی آئی پی موومنٹ کے نام پر پورے شہر کو بند کر دیا گیا سڑکوں پر طویل انتظار کرکے شہری مشکلات  سے دوچارپولیس اہلکاروں نے بھی پوچھنے پربزرگ شہریوں اور خواتین سے تلخ کلامی کی عوامی حلقوں نے حکام بالا

سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روزوزیراعظم عمران خان کی آمد کے موقع پر صوبائی دارالحکومت کو ایئرپورٹ روڈ،نواں کلی موڑ، سریاب روڈ، زرغون روڈ، جی پی اوچوک، سرکلر روڈ، پشین اسٹاپ، بینظیر بھٹو فلائی اوورو ملحقہ شاہراہوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے سڑکوں کو مکمل طورپربند کردیاگیا جس کی وجہ سے صوبائی دارالحکومت کے باسی گھنٹوں سڑکوں پر انتظارکرتے رہے لوگوں کوانتہائی اذیت کاسامنا کرنا پڑا، وی آئی پی موومنٹ کے دوران ایمبولینسوں کو روک دیاگیااور ایئرپورٹ روڈپر ٹریفک حادثے میں زخمی افراد ایمبولینس میں تڑپتے رہے مگر کسی نے اس کا نوٹس نہیں لیا۔عوامی حلقوں نے بتایا کہ بلندوبانگ دعوے کرنا تبدیلی سرکارکی اہم نشانی ہے دیگر شعبوں میں انقلاب لانے کی باتیں کرنیوالی تحریک انصاف کی حکومت نے پروٹوکول کے خاتمے کے دعوے کئے لیکن وزیراعظم عمران خان کی آمد کے موقع پر کوئٹہ شہر کو مکمل طورپر یرغمال بنادیا گیا جو کہ تشویشناک ہے انہوں نے بتایاکہ سڑکیں بندہونے کی وجہ پوچھنے پر نواں کلی موڑپر تعینات اہلکاروں نے بزرگ اورخواتین کیساتھ تلخ کلامی کرکے انہیں خوب ڈانٹ پلادی عوامی حلقوں نے حکام بالاسے مطالبہ کیا کہ وی وی آئی پی موومنٹ کے نام پر شہر کو بند نہ کیا جائے وزیراعظم ودیگر اہم شخصیات ہیلی کاپٹر کے ذریعے جائیں تاکہ شہری اذیت سے بچ سکیں۔ وزیراعظم

عمران خان کی کوئٹہ آمد کے موقع پر وی وی آئی پی موومنٹ کے نام پر پورے شہر کو بند کر دیا گیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…