جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

ان ہائوس تبدیلی اور نئے انتخابات کا معاملہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے

datetime 10  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)اپوزیشن 20 ستمبر کو ہونے والے آل پارٹیز کانفرنس کا ایجنڈا ابھی تک فائنل نہیں کر سکی کیونکہ حکومت کے خلاف تحریک چلانے ،ان ہائوس تبدیلی اور نئے انتخابات کے معاملے پر اپوزیشن کے درمیان اختلافات موجود ہیں ۔

ذرائع کے مطابق رہبر کمیٹی کے کنوینئر اکرم خان درانی مختلف اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور مشاورت بھی کررہے ہیں تا کہ اے پی سی کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی جا سکے تاہم ابھی تک انہیں کامیابی حاصل نہیں ہوئی ۔ایجنڈا فائنل کرنے کا اسی کمیٹی کو دیا گیا ہے اور اکرم درانی کوشش ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کو ایک پیج پر لا سکے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی ان ہائوس تبدیلی کی خواہاں ہے اور انہوں نے ن لیگ کو پیشکش کی ہے کہ مرکز،بلوچستان یا پنجاب میں ان ہائوس تبدیلی کی صورت میں ن لیگ کا ساتھ دیں گے جبکہ ن لیگ اور دیگر چھوٹی جماعتیں فورا نئے انتخابات چاہتی ہیں اور اس کو بڑے مطالبے کے طور پر اے پی سی کے ایجنڈے پر لانے کی خواہاں ہے۔دوسری طرف جے یو آئی (ف) کا واضح موقف ہے کہ اگر اے پی سی کے مطالبات نہ مانے گئے تو حکومت کے جانے تک تحریک چلانا ہوگی اور اس میں تمام جماعتوں کو تحریری یقین دہانی کرانا ہوگی۔

جو اے پی سی میں شامل ہوں گی ۔حکومت مخالف تحریک کے معاملے پر بھی اپوزیشن میں اتفاق رائے موجود نہیں تاہم رہبر کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں ایجنڈے کو حتمی شکل دے دی جائے گی لیکن اپوزیشن کی دو بڑی جماعتیں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے الگ الگ مطالبات کی وجہ سے رہبر کمیٹی بھی کسی نتیجہ پر نہیں پہنچ سکی اور رہبر کمیٹی کااگلا اجلاس تب ہی بلایا جائے گا جب تمام اپوزیشن جماعتوں میں اتفاق رائے سامنے آئے جائے گا اور وہ ایک ایجنڈے پر متفق ہو جائیں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…