منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

بھارت کی جانب سے امن معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں،دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی جنگی تیاریاں بڑھانے کی ہدایات، کور کمانڈر کانفرنس میں انتہائی اہم فیصلے

datetime 9  ستمبر‬‮  2020 |

راولپنڈی(این این آئی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطے کی صورتحال کے پیش نظرجنگی تیاریوں کو بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مخالف عناصرکی طرف سے ہائیبرڈ جنگ جاری ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں 235 ویں کور کمانڈرز کانفرنس

ہوئی جس میں کور کمانڈرز کو لائن آف کنٹرول کی صورتحال، ملک میں ٹڈی دل، کورونا، انسداد پولیو مہم، سیلاب کی صورتحال سمیت علاقائی سلامتی اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق کورکمانڈرز کو افغانستان امن عمل، مغربی سرحد کے ساتھ باڑ لگانے میں پیشرفت اور آپریشن ردالفساد کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا جبکہ کور کمانڈرز کانفرنس میں مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف وزریوں پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے ایل او سی پر بھارت کی جانب سے امن معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا اور تمام شعبوں میں مثبت پیشرفت اور ملک میں سیکیورٹی کی بہتر صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطے کی صورتحال کے پیش نظرجنگی تیاریوں کو بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مخالف عناصرکی طرف سے ہائیبرڈ جنگ جاری ہے۔  دوسری جانب پاک فوج نے ایل اوسی کے چکوٹھی سیکٹر میں ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون500میٹر پاکستانی حدود میں گھس آیا تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے رواں برس میں گرائے جانیوالا یہ گیارہواں بھارتی جاسوس ڈرون تھا۔یاد رہے کہ اس سے قبل 26جولائی کو پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے

سیکٹر پانڈو میں بھارت کا دسواں جاسوس ڈرون گرایا تھا جو پاکستان کی حدو میں 200میٹر اندر گھس آیاتھا یاد رہے کہ پاک فوج نے اس سے قبل 28 جون کو بھی ایل او سی ہاٹ اسپرنگ سیکٹر میں بھارت کا جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرایا تھا جو گرایا جانے والا نواں جاسوس ڈرون تھا اس وقت بھارتی جاسوس ڈرون ایل او سی پر پاکستان کی حدود میں 850 میٹر اندر آگیا تھا۔اس سے قبل پاک فوج

کے جوانوں نے 5 جون کو بھی ایل او سی کے قریب پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے بھارتی کواڈ کاپٹر (جاسوس ڈرون) کو مار گرایا تھا۔واضح رہے کہ 9 اپریل کو پاک فوج نے ایل او سی کے سانکھ سیکٹر میں داخل ہونے والے بھارتی ڈرون کو مار گرایا تھا۔29 مئی کو بھارتی جاسوس ڈرون کنزلوان سیکٹر سے آیا تھا جسے پاک فوج نے ایل او سی کے نیکرون سیکٹر میں گرایا گیا۔ اس

سے قبل 27 مئی کو بھی پاک فوج نے ایل او سی کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈرون مار گرایا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ سال پاک فوج نے بھارت کے 3 ڈرون مار گرائے تھے، اس میں پہلا کواڈ کاپٹر سال کے پہلے دن یعنی یکم جنوری کو باغ سیکٹر میں گرایا گیا تھا۔ایک روز بعد ہی بھارت نے دوبارہ پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی تھی جسے پاک فوج نے ناکام بناتے ہوئے ستوال سیکٹر میں

جاسوس ڈرون مار گرایا تھا۔علاوہ ازیں فروری میں پلوامہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کشیدہ اور فضائی جھڑپ بھی ہوئی تھی جس کے کچھ روز بعد بھارت کا ایک جاسوس ڈرون پاکستانی حدود میں 150 میٹر گھس آیا تھا جسے ایل او سی کے رکھ چکری سیکٹر میں گرادیا گیا تھا۔قبل ازیں 6 مارچ 2018 کو ایل او سی کے مقام چری کوٹ سیکٹر میں پاک فوج نے بھارت

کا جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرایا تھا۔اکتوبر 2017 میں بھی پاک فوج نے ایل او سی کے قریب رکھ چکری سیکٹر میں جاسوسی کرنے والے بھارتی ڈرون کو مار گرایا تھا۔نومبر 2016 میں بھارتی ڈرون کنٹرول لائن پر پاکستانی حدود میں 60 میٹر اندر آگیا تھا، جسے پاک فوج کی

آگاہی پوسٹ نے نشانہ بنا کر گرادیا تھا۔اسی طرح 15 جولائی 2015 کو پاک فوج نے بھارت کے جاسوس ڈرون طیارے کو لائن آف کنٹرول کے قریب بھمبر کے علاقے میں گرایا تھا، طیارہ فضا سے پاکستانی علاقوں کی فوٹو گرافی کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…