منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ارینج نہیں محبت کی شادی کرنی چاہیے کیونکہ دونوں صورتوں میں ۔۔۔زرتاج گل کے بیان نے ہنگامہ برپا کر دیا

datetime 8  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر خو ب وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ارینج نہیں بلکہ محبت کی شادی کرنی چاہیے ،دونوں صورتوں میں تباہ تو ہونا ہی ہے۔

زرتاج گل سمجھتی ہیں کہ بہتر یہی ہے کہ انسان لو میرج کر کے تباہ ہو۔زرتاج گل نے مزید سوالوں کے دلچسپ جوابات دیتے ہوئے بتایا کہ کوئی بھی لیڈر منافق یا بزدل نہیں ہو سکتا اور انہیں فخر ہے کہ ان کا لیڈر بزدل اور منافق نہیں ہے، یہ عمران خان کی عادت انہیں بہت پسند ہے۔میزبان نے ان سے پی ٹی آئی کے بعد دو بڑی سیاسی جماعتوں میں سے ایک چننے کو کہا گیا جس میں سے انہوں نے پی پی پی کو مسلم لیگ ن سے بہتر قرار دیا۔وزیر مملکت زرتاج گل نے اپنی پسندیدہ غذاکے بارے بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے ابلا ہوا انڈہ، پشاوری چپلی کباب اور سبز چائے بہت پسند ہیں۔واضح رہے کہ زرتاج گل اکثر اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں، اس سے پہلے بھی زرتاج گل نے سوشل میڈیا پر اپنا مذاق بنوالیاتھا۔زرتاج گل کو یہ تک معلوم نہیں کہ 17 اگست 1988 کو ضیا الحق کی ایک طیارہ حادثہ میں موت ہوئی تھی اور زرتاج گل 17 اگست کو ضیا الحق کا یوم پیدائش سمجھتی رہیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے

زرتاج گل نے ن لیگی رہنما میاں جاوید لطیف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں میاں جاوید لطیف کو مبارکباد دینا چاہتی ہوں ، آج ضیا الحق جس نے انکی پارٹی بنائی تھی۔ آج انکا یوم پیدائش ہے۔جس پرپروگرام کے میزبان ندیم ملک نے زرتاج گل کے سامنے ہاتھ جوڑدئیے اور کہا کہ

خدا کا نام لیں، آج 17 اگست ہے اور آج کے دن ضیا الحق کے طیارے کو حادثہ ہوا تھا اور انکی موت ہوئی تھی۔ندیم ملک نے تصحیح کی تو زرتاج گل نے کہا کہ پھر تو انہیں ضیا الحق کی شہادت کی برسی منانی چاہئے۔ندیم ملک کے شو کے دوران پیپلزپارٹی کے رہنما مرتضی وہاب نے زرتاج گل کے علم پر سر پکڑ لیا اور اپنی ہنسی چھپانے کی کوشش کرتے رہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…