نوازشریف کااہم ترین پاکستانی شخصیت سے رابطہ این آر او نہ ہوا تو اگلی حکمت عملی کیا ہوگی؟ن لیگ کا پلان سامنے آگیا

8  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) این آر او نہ ہوا تو ن لیگ کی طرف سے 20 ستمبر کو بڑا اعلان کیا جاسکتا ہے ، ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے نجی ٹی وی پروگرام میں کیا۔

انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ روز پاکستان کی ایک اہم ترین شخصیت سے بات کی ہے ، جس کے بعد سے بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ اگر انہیں کسی قسم کا این آر او نہ ملا تو مسلم لیگ ن رواں ماہ کی 20 تاریخ کو ایک بڑا اعلان کر سکتی ہے ، سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی ڈیل کی کیلئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں ، اسی سلسلے میں انہوں نے آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کی ۔ایک سوال کے جواب میں تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے مزید بتایا کہ جمعیت علما اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے اسمبلیوں سے استعفوں کا مطالبہ کیا ہے مگر نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری نے انہیں صاف صاف منع کر دیا ہے ۔یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم کو 10ستمبر کو طلب کررکھا ہے ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…