اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب روزگار سکیم شروع کرنے کی منظوری دے دی، سکیم کو رواں ماہ ہی لانچ کرنے کی ہدایت ، نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ
سکیم کے تحت نئے آسان شرائط پر قرضہ فراہم کیا جائے گا،سکیم کے تحت ایک کروڑ روپے تک کا قرضہ لیا جا سکے گا،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ خواتین کیلئے مارک اپ کم رکھا گیا ہے،مارک اپ کو مزید کم کرنے کا جائزہ لیا جائیگا۔