پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی نے غیر ملکی فنڈنگ کے حوالے سے تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرادیں

datetime 3  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے غیر ملکی فنڈنگ کے حوالے سے تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرادیں، اب تمام سیاسی جماعتیں اپنے اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کروائیں۔الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں تفصیلات

جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت علی محمد خان نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی اہم پٹیشن سنی جو بہت اہم تھی،دوستوں کی جانب سے تحریک انصاف سے سوال کیا کہ ہم فارن فنڈنگ کی تفصیلات دیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے تفصیلات دے دیں اب لازم ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کروائیں،آپ نے عمران خان سے فارن فنڈنگ کی تفصیلات مانگیں ہم نے دے دیں،کچھ سیاسی جماعتوں نے تفصیلات جمع کرائیں جس میں سقم ہیں، کچھ نے دی ہی نہیں،اب کوئی بھاگے نہ اور تفصیلات جمع کروائیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم سمجھ رہے تھے کہ شہبازشریف کراچی میں اپنا لاہور میں کیا گیا وعدہ پورا کرنے گئے ہیں یا کراچی کے حالات پر یکجہتی کرنے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہاکہ مسلم لیگ (ن )کے پاس فنڈنگ فراہم کرنے والوں کے شناختی کارڈ نہیں ہیں،جو لوگ وفات پاچکے ہیں یہ لوگ ان کے کھاتوں میں ڈال رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کو ان کو پابند کرنا چاہیے،قانون کے مطابق اس کیس کو اب منطقی انجام تک پہنچانا چاہیے،اپوزیشن چاہتی ہے پاکستان بلیک لسٹ میں چلا جائے۔ انہوںنے کہاکہ ایک طرف کراچی بارش میں ڈوبا ہے دوسری طرف زرداری اور شہباز شریف این آر او حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

قوم کے لوٹے ہوئے پیسے کو یہ مال غنیمت سمجھتے ہیں۔فرخ حبیب نے کہاکہ پاکستان کے اندر جو ماضی میں ہوتا آیا ہے اْس سے نظریں نہیں چرا سکتے ،ن لیگ نے اپنی فنڈنگ کی تفصیل نہیں دی ،پی پی پی تو الیکشن کمیشن سے بھاگ گئی ہے ،قانون کے مطابق اکاوئنٹس کی تفصیلات پر فیصلہ ہونا چاہیے۔

پی پی پی اور ن لیگ منی لانڈرنگ اور کرپشن سے ہاتھ جڑے ہوئے ہیں،علاج کی مد میں نواز شریف نے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی،اگر نواز شریف تشریف نہیں لاتے تو ان کے گرانٹر شہباز شریف کو جواب دینا ہوگا،عمران خان پورے ملک کی سیاسیت کرتے ہیں اور پورے ملک سے مینڈیٹ لے کر آئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…