اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قومی جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے بہترین بیانیہ تشکیل دیا اور مشکل ترین حالات میں اس بیانیے کی ترویج کی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ
اب عاصم سلیم باجوہ سی پیک منصوبے کی تکمیل میں شاندار کارکردگی دکھا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کچھ ملک دشمن ان کے خلاف پروپیگنڈاکرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم ان کے پروپیگنڈا سے لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو کوئی فرق نہیں پڑے گا اور وہ ملک کی خدمت کرتے رہیں گے۔