جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

ناراضگی، گلے شکوے دور شہباز شریف ، مولانا فضل الرحمن ملاقات

datetime 25  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد( آن لائن )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے درمیان ملاقات میں دونوں نے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا ہے. مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ نون کا وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر پہنچا ۔

وفد میں خواجہ آصف، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق شامل تھے ذرائع کے مطابق ہونے والی ملاقات میں آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد سمیت دیگر تمام متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اپوزیشن کو متحد کرنے کے امور پر غور کیا گیا.ذرائع کا کہنا ہے کہ نون لیگ کے صدر میاں شہباز شریف اور جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات میں اس مسئلے پر بھی غور کیا گیا کہ اپوزیشن جماعتوں کے درمیان پائے جانے والے فاصلوں کو کم کیا جائے. ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ تمام جماعتوں کو اکٹھا کرکے مشاورت کریں گے ہم سب مل کر بیٹھ کراے پی سی بلائیں گے شہبازشریف نے کہا کہ اے پی سی ہوگی اور ضرور ہوگی، اس کے متعلق رہبر کمیٹی کے اجلاس میں مشاورت کریں گے.مولانافضل الرحمان نے کہا کہ باہمی مشاور ت سے مستقبل کا لائحہ عمل طے کریں گے موجود ہ صورتحال کاتقاضہ ہے کہ ہم باہمی تحفظات کودور کریں انہوں نے بتایا کہ حاصل بزنجوکے انتقال کے باعث چھوٹی جماعتوں کااجلاس موخر کر دیا گیا ہے. انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف تحریک کے لیے اتفاق رائے ہے اپوزیشن مشترکہ اور مستحکم حکمت عملی بنائے گی اپوزیشن کی تقسیم ملک کے مفاد میں نہیں مشترکہ اور مستحکم حکمت عملی ضرورت ہے۔

حکومت کے خلاف تحریک پر ہماری یکسوئی ہے.دریں اثناصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان نااہلی اور نالائقی کی بنیاد پر مین آف دی ایئر ہیں اور ملکی تاریخ کے نااہل ترین حکمران ہیں. واضح رہے کہ رواں سال کی 500بااثر مسلم شخصیات کی فہرست جاری کی گئی تھی جس میں وزیراعظم عمران خان کو مین آف دی ایئرقرار دیا گیاجس پر مولانا فضل الرحمان نے تنقید کی ہے.

اردن کے دی مسلم 500 نے دنیا کے 500 بااثر افراد کی فہرست جاری کی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، معروف مذہبی اسکالر مفتی تقی عثمانی، مولانا طارق جمیل، مولانا الیاس قادری، جاوید غامدی اور ملالہ یوسفزئی بھی شامل ہیں . پہلی 50 شخصیات کا تعلق مذہبی اسکالرز اور سربراہان مملکت سے ہے جبکہ 450 شخصیات سیاسی، سماجی اور میڈیا سمیت 13 کیٹیگریز سے ہیں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان بھی فہرست میں شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…