منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 3 دن ڈبل سواری پر پابندی عائد

datetime 24  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن) محرم الحرام میں امن و امان کی فضاء قائم رکھنے کیلئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تین دن ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔ پابندی کا اطلاق 8محرم سے 10محرم الحرام تک ہوگا جس کا مقصد شہر میں امن و امان کا نفاذ یقینی بنانا ہے۔

ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کی طرف سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں محرم کے جلوس کے دوران سکیورٹی اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس میں کورونا کے دوران اپنائے گئے ایس او پیز کو بھی مد نظر رکھا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے شہرمیں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے 600سے زائد جوان تعینات کیے جائیں گے جبکہ علما کرام سے گزارش کی گئی ہے کہ عاشورہ کے دوران مذہبی رواداری کے فروغ اور کرونا سے متعلق ایس ا و پیز پر عمل در آمد کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔نوٹیفکیشن کے مطابق محرم الحرام کے ماہ مقدس میں8 محرم الحرام سے لے کر 10 محرم الحرام تک موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آ سکے۔پابندی کے دوران خواتین، مریض، صحافی اور 50سال سے اوپر کے لوگ ڈبل سواری کی پابندی سے مبرا ہوں گے جبکہ ہر شہری جس کی عمر 18 سال یا اس سے اوپر ہو گی اس کے پاس شناختی کارڈ رکھنا لازمی ہو گا ۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…