بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

2020ءکی پانچ سو بااثر مسلم شخصیات کی فہرست جاری وزیراعظم عمران خان ’ مین آف دی ائیر‘ قرار ، کس خاتون کو ’وومن آف دی ائیر قر‘ار دیا گیا ؟ جانئے

datetime 23  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) 2020کی پانچ سو بااثر مسلم شخصیات پر کتاب جاری کردی گئی ہے، وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو ’مین آف دی ایئر‘ اور امریکی کانگریس کی راشدہ تلیب کو ’وومن آف دی ایئر‘ قرار دیا گیا ہے۔ قومی موقر نامے جنگ کی رپورٹ کے مطابق کتاب میں سے پہلی 50 شخصیات کا تعلق مذہبی اسکالرز اور سربراہان مملکت سے ہے جبکہ 450 دیگر کا تعلق سیاسی،

سماجی اور میڈیا سمیت 13 کیٹیگریز سے ہے۔ کتاب میں وضاحت کی گئی ہے کہ اثرورسوخ سے مراد کسی بھی شخص کے پاس (خواہ وہ ثقافتی، نظریاتی، مالیاتی، سیاسی یا دیگر) کو بدلنے کی طاقت ہو جس کا مسلم دنیا پر خاص اثر پڑے گا۔ کتاب میں کہا گیا ہے کہ یہ اثر مثبت بھی ہوسکتا ہے اور منفی بھی جس کا انحصار کسی کے نقطہ نظر پر ہے۔کتاب میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ اس اشاعت کیلئے لوگوں کا انتخاب کا مطلب یہ نہیں کہ ہم ان کے خیالات کی توثیق کرتے ہیں بلکہ ہم صرف ان کے اثرو رسوخ کی پیمائش کرنے کی سادہ سی کوشش کر رہے ہیں۔یہ اثرورسوخ کسی مذہبی اسکالر کا ہوسکتا ہے جو براہ راست مسلمانوں کو مخاطب کرے اور ان کے عقائد اور نظریات کو متاثر کرے یا یہ ایک سماجی و معاشی عوامل کو تشکیل دینے والا حکمران ہوسکتا ہے جس میں لوگ اپنی زندگی بسر کرتے ہیں۔کتاب کی پانچ سو با اثر مسلم شخصیات میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو ’مین آف دی ایئر‘ اور امریکی کانگریس کی خاتون مسلم رہنماء راشدہ تلیب کو ’وومن آف دی ایئر‘ قرار دیا گیا ہے۔ دیگر پاکستانی بااثر مسلم شخصیات میں مذہبی اسکالر مفتی محمد تقی عثمانی، تبلیغی جماعت کے امیر مولانا نذر الرحمان،مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل، پروفیسر اکبر احمد، صادق خان، شیخ الیاس قادری، ملالہ یوسفزئی، خاور قریشی شامل ہیں۔ دیگر با اثر مسلم شخصیات میں ایران کے آیت اللہ خمینی، ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان، ترک صدر رجب طیب اردوگان، سعوی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبد العزیز، حزب اللہ کے سید حسن نصر اللہ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، سنگاپور کی صدر حلیمہ یعقوب وغیرہ شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…