عثمان بزدار کی کرپشن ، بات وزیر اعظم تک پہنچ گئی ،تحقیقاتی ادارے نے ثبوت فراہم کردئیے ، سینئر صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

23  اگست‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ نگار عمران یعقوب خان نے نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ اہم تحقیقاتی ادارے نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی کرپشن سے متعلق فائل عمران خان کو دے دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے یہ تو بتا دیا ہے کہ انہوں نے آئی بی سے چیک کروایا ہے

لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ایک اور تحقیقاتی ادارے نے جو کہ آئی بی سے معتبر اور پروفیشنل سمجھا جاتا ہے جس کی دنیا میں ایک پہچان ہے،ا س ادارے نے وزیر اعظم کو رپورٹ پیش کی تھی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے حوالے سے ایک پوری فائل تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ عثمان بزدار کے حوالے سے یہ یہ چیزیں سامنے آئی ہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ یہ اس دن کی بات ہے جب سردار عثمان بزدار اسلام آباد کے دورے پر گئے تھے اور انہوںنے وزیراعظم عثمان بزدارکیساتھ ملاقات کی تھی۔اس ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے یہ رپورٹ عثمان بزدار کے حوالے کردی کیونکہ انھیں اس بات کا یقین تھا کہ سردار عثمان بزدار معصوم ہے اور انھوں نے اسکی انکوائری آئی بی سے کروائی۔ اس پر وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے سینئر صحافی نے کہا کہ اگر انکو صرف آئی بی پر ہی اعتماد ہے تو وہ نیب اور دیگر اداروں سے اپوزیشن کے کیس بھی لے کر آئی بی کو دے دیں اور جو وہ کہیں اسے سچ مان لیں۔یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پر شراب لائسنس دینے سمیت کئی الزامات عائد ہیں ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…