پیر‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2026 

شہباز شریف کے اسٹیبلشمنٹ سے بڑھتے روابط نواز شریف متحرک، مریم نواز سے روزانہ اپ ڈیٹس لینا شروع

datetime 22  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد ( آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف پارٹی کو دوبارہ فعال بنانے کیلئے متحرک ہوگئے ہیں اور انہوں نے پارٹی پر دوبارہ کنٹرول مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔(ن) لیگ کے ذرائع کے مطابق مریم اورنگزیب نے نواز شریف کی ہدایت پر (ن) لیگ سے تعلق رکھنے والے تمام اراکین سینٹ ، ایم این ایز اور ایم پی ایز کے رابطہ نمبرز انہیں بھجوادیئے ہیں۔

جس کے بعد نواز شریف نے ان اراکین پارلیمنٹ سے انفرادی رابطوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور انہیں وہ خود ہدایات بھی آئندہ کی سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے دے رہے ہیں ۔ نوازشریف پارٹی رہنمائوں اوراراکین پارلیمنٹ کے دکھ سکھ میں بھی شامل ہونا شروع ہوگئے ہیں اور اگر کسی کا عزیز انتقال کرگیاہے تو اس پر تعزیت کرتے ہیں اور اگر کسی کی عزیز کی شادی ہورہی ہے تواسے فون کرکے مبارکبادیں دیتے ہیں ۔ پارٹی کے صوبائی صدور کے ساتھ بھی روزانہ کی بنیادپر نواز شریف کا رابطہ ہے اور انہیں بھی (ن) لیگ کے مستقبل کی حکمت عملی سے آگاہ کررہے ہیں ۔(ن)لیگ کے ذرائع کاکہنا ہے کہ شہبازشریف کے بیمار ہونے کی وجہ سے وہ پارٹی امور پر توجہ نہیں دے رہے تھے جبکہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بھی ان کے روابط بہت زیادہ بڑھ گئے جس کی بناء پر نواز شریف خودمتحرک ہوئے کیونکہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ اس بار ڈیل کرنے کے موڈ میں نظر نہیں آتے دوسری طرف مریم نواز سے بھی نواز شریف روزانہ اپ ڈیٹ لے رہے ہیں اور انہیں بھی ہدایات جاری کررہے ہیں تاکہ ان کے وطن واپس آنے سے پہلے مریم نواز پارٹی کے اندر سینئر رہنمائوں کے ساتھ مل کر تقسیم اور اختلافات کو ختم کریں اور منظم طریقے سے آئندہ الیکشن کی تیاری کی جائے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ (ن) کے قائد نے اپوزیشن کی مجوزہ اے پی سی کو کامیاب بنانے کیلئے تمام اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں سے خود رابطے کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے تاکہ (ن) لیگ کے حوالے سے ان کے تحفظات کو دور کیا جاسکے اور (ن) لیگ کی واضح پالیسی کے بارے میں ان کو آگاہ کیا جاسکے ۔ نواز شریف محرم کے بعد اے پی سی کا انعقاد چاہتے ہیں لیکن اس سے پہلے وہ اپنی پارٹی کو زیادہ سے زیادہ فعال کرنے کیلئے اس کا دوبارہ کنٹرول حاصل کررہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…