پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

سعودی عرب نے پیسے واپس لینے کا پیغام آرمی چیف کو دیا پاکستان کے ری ایکشن پر سعودی عرب کو دھچکا پہنچا، سعودی عرب پاکستان میں وزیراعظم عمران خان سے زیادہ کس پر بھروسہ رکھتا ہے؟معروف صحافی نےحیرت انگیز دعویٰ کر دیا

datetime 14  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خارجہ کے سعودی عرب کے حوالے سے حالیہ بیان پر پاکستانی بھی حیران ہیں ، پاکستان اور سعودی عرب میں جو تعلقات آج ہیں وہ اس سے پہلے کبھی نہیں  ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار رئوف کلاسرا نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ

ہمیں نہیں یاد پڑتا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات اس سے پہلے ایسے خراب ہوئے ہوں  ۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی سفیر نے آرمی چیف سے ملاقات کی ،مختلف پہلو ئوں پر بات چیت ہوئی ۔ میری اطلاعات یہ ہیں کہ سعودی عرب ایسے ردعمل کیلئے بلکل بھی تیار نہیں ہے کہ پاکستان کی جانب سے ایسے بیانات جاری ہوں ۔ سعودی عرب سفیر جنرل قمر باجوہ سے ملاقات کر واپس چلے گئے وہ وزیر خارجہ اور وزیراعظم سے نہیں ملے ۔ سعودی عرب سفیر کی ملاقات کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ جو بات چیت ہو رہی ہے وہ اسٹیبلشمنٹ اور سعودی عرب کے مابین چل رہی ہے ۔ مجھے یہ پتہ چلا ہے کہ سعودی عرب نے پیسے مانگے وہ پیغام بھی آرمی چیف قمرباجوہ کو دیا ۔ کیونکہ انہی کے کہنے پر پاکستان کو قرضہ دیا گیا تھا ۔ سعودی عرب کا عمران خان سے زیادہ پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطہ رہتا ہے اور انہی پر وہ بھروسہ رکھتے ہیں۔رئوف کلاسرا کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعلقات کو براہ راست آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دیکھ رہے ہیں ۔میرے اطلاعات کے مطابق جو پیسے سعودی عرب کی طرف سے قرض کی رقم واپس مانگی گئی ہے اس کیلئے آرمی چیف نے وقت مانگا ہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…