منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

سکول کھولنے کا حتمی فیصلہ کب کرینگے؟ وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمودنے بڑا اعلان کردیا

datetime 13  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ سکول کھولنے کا حتمی فیصلہ7 ستمبر کو کریں گے، ابھی سکول نہیں کھول سکتے، جو بھی سکول کھولے گا انتظامیہ اس کیخلاف ایکشن لے گی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کا اجلاس ہوا۔جس میں سکولوں میں نظام تعلیم، فیس، اور سکول کھولنے کا جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس میں کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ ابھی سکول نہیں کھول سکتے۔جو بھی سکول کھولے گا انتظامیہ اس کیخلاف ایکشن لے گی۔وزیرتعلیم نے کہا کہ 7 ستمبر کو این سی اوسی کا اجلاس بلایا جائے گا۔این سی اوسی کے اجلاس میں 15ستمبر کو سکول کھولنے کا حتمی فیصلہ کریں گے۔ اجلاس میں کمیٹی ممبر صداقت عباسی نے کہا کہ پرائیویٹ سکول اپنی مرضی سے فیس کا تعین بھی کرلیتے ہیں۔پرائیویٹ سکولوں کی فیس کا کوئی چیک اینڈ بیلنس ہونا چاہیے۔ وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہمارے ملک میں اس وقت تین نظام تعلیم موجود ہیں۔ انگلش میڈیم سکولز کی تعداد60 سے 70لاکھ ہے۔ملک میں کم فیس والے اگر سکول ہیں تو سرکاری سکول ہیں۔70فیصد بچے سرکاری سکول میں پڑھتے ہیں۔ تیسرا طبقہ مدارس ہے جہاں آٹھوین جماعت کے بعد بچے پڑھتے ہیں۔ واضح رہے پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے ہر صورت میں 15اگست سے اسکول کھولنے کا اعلان کررکھا ہے۔گزشتہ روز بھی آل پاکستان پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن حکام کا کہنا تھا کہ رواں ماہ کے دوران ملک بھر میں نجی اسکول کھول دیے جائیں گے ۔ حکومت کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کو نہیں مانتے، 15 اگست سے ہر صورت تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے۔ کہا گیا ہے کہ حکومت اگر گرفتاریاں کرنا چاہتی ہے تو کر لے، لیکن نجی تعلیمی ادارے کھول کر رہیں گے۔

اگر حکومت نے زیادتی کی تو پھر اساتذہ کیساتھ لانگ مارچ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ڈی جی پرائیویٹ اسکولز کراچی منسوب صدیقی نے خبردار کیا ہے کہ 15 اگست سے نجی تعلیمی ادارے نہیں کھولنے دیے جائیں گے۔والدین اپنے بچوں کو سکول بھیجنے سے گریز کریں۔ حکومتی احکامات کے بعد تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ یہ بیان ملک بھر کے پرائیویٹ اسکولز کی نمائندہ تنظیموں پر مشتمل نیشنل ایکشن کمیٹی کے عہدیداران کی جانب سے 15 اگست سے پاکستان بھر کے نجی تعلیمی ادارے کھولنے کے اعلان کے بعد جاری کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…