پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

طویل انتظار ختم خیبرپختونخوا حکومت کے میگا پراجیکٹ بی آر ٹی کا افتتاح کردیا گیا

datetime 13  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا حکومت کے میگا پراجیکٹ بی آر ٹی کا افتتاح کردیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم نے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ مجھے اس منصوبے پر تحفظات تھے لیکن آج میری پیشگوئی غلط ثابت ہوئی ۔

دریں اثنا وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ بی آر ٹی پروجیکٹ پر بدگمانی پھیلانے کی کوشش کی گئی، تحریک انصاف کے منصوبہ پر مخالفین کو اپنا دھندا بند ہونے کی فکر پڑگئی،شریف خاندان کی ترجیح و ہ منصوبے ہو تے ہیں جہا ں کمیشن ملتی ہو ۔معاون خصوصی شہباز گل نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا بہت سے لوگوں کو پشاور کے خدوخال کا نہیں پتا، بی آر ٹی کا لاہور، ملتان اور اسلام آباد میٹرو سے موازنہ کیا گیا، ن لیگ نے سریا، سیمنٹ بھی اپنا بیچنا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا پشاور میٹرو میں 3 پارکنگ پلازہ بنائے گئے ہیں بی آر ٹی سسٹم میں 4پلازہ ہیں جس میں 300 دکانیں ہوں گی اور 1200گاڑیوں کی پا رکنگ کا انتظا م بھی کیا گیا ہے لا ہور میٹر و پر اس سال 3ارب کی سبسڈی ہے ، پشاور بی آر ٹی بننے سے بھی ٹریفک کم ہوگی، ن لیگ کی ترجیح وہ ہوتی ہے جہاں سے کمیشن ملتا ہو، لاہور میٹرو تقریباً 30 ارب روپے میں بنی تھی۔، لاہور میٹرو کی بسیں کرائے کیں اور بی آرٹی کی اپنی ہیں۔ انہو ںنے کہاہے کہ چھوٹے صوبو ں کا بھی بڑے منصوبوں پر حق ہے ،پشاور بی آر ٹی میں 13 کلومیٹرزیرزمین ہے،بی آر ٹی پشاور کا میٹرولاہور سے موازانہ نہیں کر سکتے بی آر ٹی کا 60کلو میٹر مین کو ریڈور سے ہٹ کر ہے فیڈ روڈ تقریبا 60کلو میٹر ہے اور مین 27کلو میٹر ہے بی آر ٹی لا ہور میٹروسے 4گنا بڑا منصوبہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ شریف فیملی کامنصوبہ ہوتا تو پشاور بی آر ٹی کی لاگت بہت اوپرجاتی ،پشاوربی آرٹی سے متعلق بدگمانی پھیلائی گئی ۔شہباز گل نے کہاکہ پشاور کے ٹرانسپورٹرز کی بسیں خریدکردوسری علاقوں میں دی گئی ،پشاور کے ٹرانسپورٹرز کو وظیفہ بھی دیا جارہا ہے ،پشاور بی آر ٹی میں کوئی چھپی ہوئی بات نہیں ہے،انہوں نے کہاکہ ہم کسی کے پیچھے نہیں چھپیں گے ،حقیقت کو جھٹلانا ہے تو پھر آپ لاعلاج ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…