بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

(ن)لیگ کامریم نواز پر حملہ کرنے پر عمران خان، شہزاد اکبر ، پنجاب حکومت اور نیب پر مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ

datetime 12  اگست‬‮  2020 |

اسلام اآباد( آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ پارٹی نے مریم نواز پر قاتلانہ حملہ کرنے پر عمران خان، شہزاد اکبر ، چئیرمین نیب ، پنجاب حکومت، اور نیب پر مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک بیان میں مریم اور نگزیب نے بتایاکہ ایف آئی آر کے اندراج کے لئے پولیس درخواست وصول نہیں کر رہی ۔

اگر پولیس نے درخواست وصول نہ کی بصورت دیگر ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ وکلا کی ٹیم اِس وقت چونگ تھانے میں موجود ہے اور پولیس درخواست وصول نہیں کر رہی ،عوام سیاہ چہرہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے خلاف پہلے ہی مقدمہ درج کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ، ہائیکورٹس کے فیصلے، اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات نیب نیازی گٹھ جوڑ کے خلاف ایف اآئی اآر ہے،پارٹی کارکنان پر اس طرح کے پرچے اور مقدمے نیب نیازی گٹھ جوڑ کی غنڈہ گردی کا ایک اور ثبوت ہے ،پرچہ نیب نیازی گٹھ جوڑکے خلاف درج ہونا چاہئے جس نے مریم نوازکو جانی نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔انہوں نے کہاکہ حالات قابو میں رکھنے کی قانونی ذمہ داری نیب اور پنجاب حکومت کی تھی ،پرچہ عمران صاحب، نیب، پنجاب حکومت پر ہوناچاہئے جنہوں نے پولیس کے ذریعے پتھرائو کرایا ،نہتے اور پرامن کارکنان پر حملہ کرنے والوں پر مقدمہ درج کیا گیا،نیب نیازی گٹھ جوڑ نےعوام پر حملہ کرایا،کرپٹ اور نالائق حکمران کیا بائیس کروڑ عوام پر پرچہ کرائیں گی ،پرچہ عوام کے اآٹا، چینی چوروں پر ہونا چاہئے ،پرچہ پاکستان پر تاریخی 13000 ارب قرض کھانے والوں پر ہونا چاہئے۔انہوںنے کہاکہ پرچہ تو23 خفیہ اکاونٹس کے ذریعے ملک کے خلاف سازش کے لئے پیسہ وصول کرنے والوں پر ہونا چاہئے ،پرچہ توبی اآر ٹی کے نام پر 126 ارب کے کھڈے کھودنے والوں پر ہونا چاہئے ،پرچہ لاکھوں لوگوں کو بے روزگارکرنے والے روزگار دشمن حکمرانوں پر ہونا چاہئے ،پرچہ توگیس بجلی چوروں پردرج ہونا چاہئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…