اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حالات کشیدہ ہونے کے باعث نیب نے مریم نواز کو واپس جانے کا کہا ۔نجی ٹی وی کے مطابق مریم نوازکو نیب آفس کی جانب سے پیغام پہنچایا گیا کہ آپ واپس چلی جائیں آج آپ کو نہیں سنا جائے گا ، مریم نواز کو 11 بجے پیش ہونا تھا لیکن وہ قافلے کے ہمراہ 12 بج کر 30 منٹ پر پہنچیں ۔
پتھرا ئوکے دوران پتھر لگنے سے مریم نواز کی گاڑی کا شیشہ بھی ٹوٹ گیا ۔ لیگی کارکنان کی جانب سے بھی پتھر نیب کے دفتر کے اندر پھینکے گئے جس سے دفاتر کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ نیب اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔یاد رہے کہ نیب نے آج مریم نواز شریف کو طلب کررکھا تھا۔