شہباز شریف اپوزیشن کیساتھ ہیں یا وہ اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مل چکے ہیں ؟ اے پی سی کی تاخیر پر پیپلز پارٹی نے (ن) لیگ سے واضح جواب مانگ لیا

8  اگست‬‮  2020

اسلام آباد(آن لائن ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی گوسلوپالیسی کی وجہ سے اپوزیشن جماعتوں کی کل جماعتی کانفرنس کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا اور پیپلزپارٹی نے (ن) لیگ سے واضح جواب مانگا ہے کہ بتایا جائے کہ شہباز شریف اپوزیشن کے ساتھ کھڑے ہیں یا وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل چکے ہیں اور اے پی سی منعقد نہیں کرنا چاہتے ۔

ذرائع کے مطابق ابھی تک اے پی سی کی تاریخ تو کیا اس کا ایجنڈا بھی طے نہیں ہوسکا اور اس کی بڑی وجہ بھی دونوں جماعتوں کا ایک پیج پر نہ آنا ہے ۔ اسی بناء پر اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس مزید تاخیر کا شکار ہوگئی۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے ن لیگ کے علاوہ دیگر جماعتوں کے ساتھ اہم بیٹھک پر غور شروع کردیا۔پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کی خاموشی کے بعد آئندہ کی حکمت عملی پر غور شروع کردیا۔ پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کا موقف ہے کہ مسلم لیگ ن نے عید کے فورن بعد اے پی سے سے متعلق یقین دہانی کرائی تھی ۔عید گزرنے کے باوجود ن لیگ تاحال خاموش ہے۔ذرائع کا کہناہے کہ پیپلزپارٹی نے اے پی سی بلانے پر غور شروع کردیا ہے، غور کیا جا رہا ہے کہ اے پی سی بلاکر ن لیگ کو شرکت کی دعوت دی جائے۔یہ مسلم لیگ ن پر ہے کہ وہ اے پی سی میں شرکت کرتے ہیں یا نہیں۔پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اے پی سی کے علاوہ دیگر جماعتوں کے ساتھ ایک اہم بیٹھک پر بھی غور ہو رہا ہے۔اگر اے پی سی نہیں بلائی جاتی تو ایک دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ایک اہم بیٹھک ہوگی۔پیپلزپارٹی کے ذرائع کاکہنا ہے کہ (ن) لیگ نے ابھی تک اے پی سی کے حوالے سے کوئی واضح جواب نہیں دیا اور اب وہ شہباز شریف کی بجائے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے رابطہ کرنے پر سوچ بچار کررہے ہیں کیونکہ شہباز شریف مقتد ر اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور انہوں نے حکومت کیخلاف تحریک چلانے یا سپیکر قومی اسمبلی کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے سمیت کسی بھی معاملے کے اوپر اپنی رائے نہیں دی اور اسی وجہ سے اے پی سی کا ایجنڈا بھی نہ بن سکا اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما بھی اس وجہ سے اختلافات کاشکار ہیں ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…