پیر‬‮ ، 30 جون‬‮ 2025 

پاکستان بھر میں کرونا مریضوں کی تعداد 17 ہزار 815رہ گئی کتنے افراد کی حالت ابھی بھی تشویشناک ہے؟تازہ اعدادو شمار جاری

datetime 8  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) ملک بھر میں مزید 842نئے کورونا کیسز سامنے آگئے اور چودہ افراد چل بسے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 842 نئے کورونا کیسز سامنے آگئے، مزید 14 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے ،ایک ہزار 505 مریض بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 83 ہزار 487 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کْل تعداد 6 ہزار 68 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس کے ملک میں 17 ہزار 815 مریض اب بھی ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 801 کی حالت تشویش ناک ہے ،2 لاکھ 59 ہزار 604 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 23 ہزار 246 ہے جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 259 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 94 ہزار 223 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 166 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 34 ہزار 539 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 222 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 15 ہزار 214 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 171 افراد اس وبا سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 11 ہزار 835 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 137 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں 2 ہزار 301 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 55 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے اب تک 2 ہزار 129 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 58 مریض وفات پا چکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24 ہزار 366 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کْل 21 لاکھ 3 ہزار 699 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…